میزوہو کے چئیرمین، دیگر بدمعاشعوں کو قرضے پر مستعفی

ٹوکیو: میزوہو فائنانشل گروپ نے پیر کو کہا کہ اس کے بینکاری کاروبار کے چئیرمین اور دو دیگر اعلی عہدیدار منظم جرائم کو قرض کے معاملے پر کریک ڈاؤن میں جاپانی قرض خواہ کی ناکامی پر مستعفی ہو جائیں گے۔

میزوہو نے کہا اس کے صدر یاسوشیرو ساتو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے چھ ماہ کی تنخواہ سے دستبردار ہوں گے۔ مزید برآں بینک تاتسوؤ کائیناکا، جو ایک سابق مستغیث اور سپریم کورٹ کے جج ہیں اور سخت ہونے کی شہرت رکھتے ہیں، کو اپنے تعمیل کاری کے افسر کے طور پر مقرر کر رہا ہے۔

پیر کو ایک بیرونی پینل نے رپورٹ دی کہ اس کی تحقیق نے میزوہو کو 200 ملین ین (20 ملین ڈالر) سے زائد کا معاملہ صاف کرنے میں سست پایا، جن میں بیشتر کاروں کے قرضے تھے، جو “غیر سماجی عناصر” –منظم جرائم کے لیے ایک ضرب المثل– کو دئیے گئے۔

میزوہو نے مالیاتی خدمات کی ایجنسی، جس نے پچھلے ماہ مطالبہ کیا تھا کہ بینک اپنے قرض دینے کے کاروبار میں “بہتری” کے لیے ایک حکمت عملی تیار کرے، کو جانچ پڑتال کے لیے ایک منصوبہ جمع کروایا۔

بینک نے قرضے ختم کرنے، آنے والے کاروبار کے لیے انسدادِ بدمعاشی جانچ پڑتال بہتر بنانے، کارپوریٹ گورنس سخت کرنے اور منظم جرائم سے متعلقہ لوگوں کے ساتھ لین دین کے انسداد کے لیے اندرونی آگاہی بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.