ٹوکیو: این ایچ کے نیوز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، تسوشیما کے جزیرے پر رہنے والے ایک آدمی نے بڑی مشکل سے خود کو مقدمے سے بچایا جب یہ پتا چلا کہ اس نے خفیہ طور پر ایک جنگلی جاپانی لیوپرڈ بلی 15 سال تک اپنے گھر میں رکھے رکھی اور (حال ہی میں اس کے بیمار ہونے پر) معاونت کی ضرورت پڑنے پر یہ بات سامنے آئی۔ حکام غصے میں تو تھے ہی تاہم انہوں نے بالآخر فیصلہ کیا کہ آدمی کے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں اور اب وہ اس سے بات چیت کریں گے کہ وہ کس طرح اس جانور کو اتنے لمبے عرصے تک رکھنے میں کامیاب رہا۔
تسوشیما کی لیوپرڈ بلیاں، جو ایک الگ تھلگ نسل ہے اور اسی نام کے جزیرے پر رہتی ہیں جو مین لینڈ جاپان اور جزیرہ نما کوریا کے درمیان واقع ہے، جاپان کی معدومی کے خطرے سے دوچار انواع کی فہرست پر ہیں، اور خیال ہے کہ جنگلات میں صرف 100 کے قریب باقی رہ گئی ہیں۔
جب جانور کے متعلق پوچھا گیا تو اس کے سابق مالک نے حکام کو بتایا کہ اس نے نوجوان بلی کو قریباً 15 سال قبل ایک سڑک پر زخمی حالت میں پڑے ہوئے پایا تھا، اور اسے ایک جانوروں کے ہسپتال بسلسلہ علاج لے جانے کے بعد اس نے بلی کو گھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔