مینیو اسکینڈل پر ہانکیو ہانشِن ہوٹلز کے صدر مستعفی ہوں گے

اوساکا: ہانکیو ہانشِن ہوٹلز کو کے صدر ہیروشی دیساکی نے پیر کو کہا کہ وہ ایک اسکینڈل پر مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ریستورانوں اور ہوٹلوں میں غلط لیبل والے مینیو استعمال کیے گئے۔

یہ اسکینڈل پچھلے ہفتے سامنے آیا جب ہانکیو ہانشِن ہولڈنگز انکارپوریشن نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنے ریستورانوں اور ہوٹلوں میں 47 مینوز کے اجزاء کو غلط لیبل دئیے تھے۔

کمپنی اس وقت اسکینڈل کے معاملے پر صارفی امور کی ایجنسی کی تفتیش کی زد میں ہے، اگرچہ اپنے استعفے سے قبل دیساکی نے اس واقعے کو دھوکہ دہی کی بجائے “غلط لیبلنگ” قرار دیا۔

ٹی بی ایس نے منگل کو خبر دی کہ ایجنسی کے مطابق، ہانکیو ہانشِن کے تحت کیوتو اور اوساکا میں چلنے والے آٹھ ہوٹلوں اور چار ریستورانوں نے پکوانوں کے اجزاء کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا جنہیں تخمیناً 79,000 گاہکوں نے کھایا تھا۔ کمپنی نے کہا اس نے 10,000 سے زائد گاہکوں کو قیمت لوٹا دی جنہوں نے مذکورہ ریستورانوں میں کھانا کھایا تھا۔

دیساکی کا استعفیٰ یکم نومبر سے موثر ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.