سرمایہ کاری کے دیو بلیک اسٹون نے ‘آبے نامکس’ کو قبولیت کی سند دے دی

ٹوکیو: بین الاقوامی سرمایہ کاری دیو بلیک اسٹون کے سربراہ نے پیر کو “آبے نامکس” کو قبولیت کی سند عطاء کی، جو تازہ ترین ثبوت ہے کہ وزیرِ اعظم شینزو آبے اپنی اقتصادی پالیسی یلغار کے سلسلے میں عالمی کاروباری برادری کی آمادگی جیتنے میں کامیاب رہے ہیں، جس کا مقصد کاروباری جاپان کو دوبارہ حرکت میں لانا ہے۔

آبے پیر کو ترکی پہنچے تاکہ ایٹمی معاہدوں کو مضبوط کر سکیں اور مزید ری ایکٹروں کی برآمد کو آگے بڑھا سکیں جیسا کہ صنعت فوکوشیما کے ایٹمی بحران کے سائے سے نکلنے کی کوششوں میں ہے۔

جان ساتدزینسکی، جو بلیک اسٹون ایڈوائزری پارٹنرز کے مینجنگ ڈائریکٹر اور گلوبل ہیڈ ہیں، نے ٹوکیو میں صحافیوں کو بتایا کہ بحر الکاہل کے ساحل پر آفت کے باوجود جاپانی انجینئرنگ کی عزت موجود ہے۔

ساتدزینسکی نے کہا، میرے خیال میں “آبے نے اس ملک میں سرمایہ کاری کے جذبے کا احساس، اعتماد اور ایقان کا احساس درحقیقت پھر سے پیدا کیا ہے، ہم جاپانی کمپنیوں میں بہت زیادہ اعتماد دیکھ رہے ہیں خصوصاً تجارتی کمپنیاں شمالی امریکا میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، اور دنیا کے دیگر حصوں خصوصاً یورپ میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.