ٹوکیو: وہ جاپان میں فوراً ہی پہچان لیا جاتا ہے، ملینوں ڈالر کے مالِ تجارت کی فروخت کرتا ہے، اور اس کے 3,00,000 ٹوئٹر فالور ہیں۔ اب کومامون، جو ایک بڑی نسل کا کارٹون ریچھ ہے، کا ایک نیا مداح پیدا ہو گیا ہے: ملکہ۔
ملکہ مچیکو اور ان کے خاوند شہنشاہ اکی ہیتو اس ہفتے اس کے آبائی شہر کے دورے کے دوران اس سے ملے تو قریباً یقینی طور پر انہوں نے کسی انسانی قامت کے حامل ماسکوٹ سے اپنی پہلی ملاقات کا مزہ چکھا۔
کومامون –جس کا نام اس کی جائے پیدائش کے نام کو “شخص” کے لیے مقامی لہجے کے لفظ سے ملا کر بنا ہے– نے شاہی جوڑے کے لیے رقص کیا، اور ایک ویڈیو کے اسٹیپ دوہرائے جسے پہلے ہی یوٹیوب پر 2 ملین کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔
2011 میں اپنی پیدائش کے بعد سے کومامون مقامی حکومت کا باضابطہ مارکیٹنگ مینجر بن گیا ہے، جس کا کام علاقائی پیداوار کی فروخت میں اضافہ کرنا اور سیاحوں کو کشش کرنا ہے۔
اس کے ماہانہ شیڈیول، جو اس کی باضابطہ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا، سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی طلب موجود ہے، اور ملک بھر میں تعارفی اور خیراتی ایونٹس میں شرکت کرتا ہے بلکہ بیرونِ ملک بھی جاتا ہے۔