بدمعاش قرضہ اسکینڈل کے بعد ایف ایس اے میگا بینکوں سے تفتیش کرے گی

ٹوکیو: جاپان کے مالیاتی نگران ادارے نے منگل کو کہا کہ وہ بدمعاشوں کو قرضہ اسکینڈل، جس نے بڑے قرض خواہ میزوہو کی نیک نامی کو داغدار کر دیا ہے، کے بعد ملک کے تین بینکوں سے تفتیش کرے گا۔

مالیاتی خدمات کی ایجنسی (ایف ایس اے) نے کہا وہ میزوہو کے ساتھ ساتھ حریف متسوبشی یو ایف جے اور سومیموتو متسوئی بینک کارپوریشن کے  کاروباری لین دین کا جائزہ لے گی؛ یہ بات ایجنسی کے ایک اہلکار نے مزید تفصیلات افشا نہ کرتے ہوئے بتائی۔

جی جی پریس نیوز ایجنسی نے کہا وسیع ہوتی تفتیش معاملات کے ایک سلسلے کو زیرِ جائزہ لائے گی جن میں بینکوں کے خطرات کے بندوبستی نظام (رسک مینجمنٹ سسٹم) بھی شامل ہیں، جبکہ جاپان کے وزیرِ خزانہ نے قبل ازیں منگل کو کہا کہ نگران ادارے کو کارپوریٹ بد اطواریاں ختم کرنے کے لیے بہتر طریقے سے کام کرنا چاہیئے۔

یہ اسکینڈل جاپانی میڈیا میں ہفتوں تک سرخیوں کی زینت بنتا رہا ہے، اور اطلاع کے مطابق اس نے منظم جرائم کے ساتھ کارپوریٹ تعلقات پر پولیس تفتیش بھی شروع کروا دی ہے۔

میزوہو نے نگران اداروں کو اپنی رپورٹیں جمع کروائیں اور پیر کو کہا کہ 54 سابق اور موجودہ عہدیداروں کو سزا دی جائے گی، جن میں میزوہو بینک کے چئیرمین تاکاشی تسوکاموتو بھی شامل ہیں۔ دیگر منتظمین تنخواہوں میں کٹوتی کروائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.