کیشیدا ایران کا دورہ کریں گے

ٹوکیو: جاپان کے وزیرِ خارجہ اگلے ماہ ایران جائیں گے، یہ بات انہوں نے منگل کو بتائی، ایک تازہ ترین نشانی جس سے پتا چلتا ہے کہ تہران تیزی سے مغرب کے ساتھ تعلقات کی سرد مہری دور کر رہا ہے۔

فومیو کیشیدا نے کہا وہ 9 نومبر سے تین روزہ دورے کا ارادہ کر رہے ہیں، جس سے ایک دن قبل ایرانی مذاکرات کار جنیوا میں ملک کے ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کا اختتام کریں گے۔

امریکہ کی قیادت میں مغربی اقوام عرصہ دراز سے شبہے کا شکار ہیں کہ ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ تہران اس سے انکار کرتا ہے، اور کہتا ہے اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔

اس نے برسوں کی پابندیاں برداشت کی ہیں اور سخت گیر رہنماؤں کے تحت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں سے سرکشی اختیار کی ہے۔

وزیرِ خارجہ تہران کے بعد متوقع طور پر بھارت جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.