ایل ڈی پی پینل نے ٹیپکو کے ٹکڑے کرنے کی تجویز دے دی

ٹوکیو: جاپان کی حکمران جماعت کی ایک تجویز کے مطابق، ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) سے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کو سبکدوش کرنے کی ذمہ داری واپس لے لینی چاہیئے۔

ٹیپکو کو بار بار غلطیوں، خراب منصوبہ بندی اور ایٹمی آفت کے مقام کو صاف کرنے کی کوششوں کو منکشف نہ کرنے پر بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قائم کردہ ایک ٹاسک فورس نے تجویز دی ہے کہ دیو ہیکل یوٹیلیٹی سے اس کی موجودہ حالت میں فوکوشیما پلانٹ کو سبکدوش کرنے کے بھاری بھرکم کام کی ذمہ داری واپس لے لی جائے — یا تو ٹیپکو کے اندر ایک الگ یونٹ بنا دیا جائے، اور اسے الگ کر کے ایک کمپنی بنا دیا جائے یا پھر اسے الگ کر کے حکومت سے ملحقہ، لیکن آزاد انتظامی ایجنسی بنا دیا جائے۔ حکومت چند ہفتوں میں ہی نئے پالیسی اقدامات تالیف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حکومت نے پچھلے سال ٹیکس گزاروں کے فنڈ سے مدد فراہم کرتے ہوئے ٹیپکو کو قومیا لیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.