مفرور ماحولیاتی جنگجو پاؤل واٹس 15 ماہ سمندر میں گزارنے کے بعد امریکہ واپس

لاس اینجلس (اے ایف پی): مفرور ماحولیاتی جنگجو پاؤل واٹسن 15 ماہ سمندر میں گزارنے کے بعد واپس امریکہ پہنچ گیا ہے، جو بین الاقوامی انٹرپول کی جانب سے اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگ رہا تھا؛ (اپنی موجودگی کا) اعلان اس نے جمعرات کو کیا۔

اس نے فیس بک صفحے پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “میں امریکہ واپس آ گیا ہوں”، اور اضافہ کیا کہ کوسٹاریکا کی جانب سے انٹرپول “ریڈ نوٹس” واپس لے لیا گیا ہے۔

واٹسن پچھلی جولائی سے جرمنی میں ضمانت کروا کر بھاگ نکلنے کی وجہ سے انٹرپول کو مطلوب ہے، جہاں اسے کوسٹا ریکا میں لگے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جن کے مطابق وہ 2002 میں شارک کے فِن (کوہان) کے معاملے پر ایک سمندری جھگڑے میں ملوث رہا تھا۔

واٹسن نے کہا وہ جاپان کے درخواست کردہ ریڈ نوٹس کو امریکہ میں چیلنج کرے گا، اور اضافہ کیا کہ وہ “جاپانی وہیل شکاریوں کی جانب سے کیے گئے دیوانی مقدمے سے سی شیفرڈ اور اپنے دفاع کے لیے سیاٹل جا رہا” ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.