ٹوکیو: امریکی سیکرٹری توانائی ارنسٹ مونیز نے کہا وہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی صفائی اور سبکدوشی کے خطرناک کام پر جاپان کے ساتھ تعاون میں گہرائی پیدا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
مونیز نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک لیکچر میں کہا، “ہم آنے والے برسوں میں سبکدوشی کے معاملے پر ٹیپکو اور اپنی قومی تجربہ گاہوں میں تعلق کے وسیع اور گہرا ہونے کی توقع رکھتے ہیں”۔
“جیسا کہ اس المناک واقعے کے عالمی مضمرات تھے، ویسے ہی اس کی صفائی میں کامیابی کی عالمی اہمیت ہو گی۔ چنانچہ ہم سب کی ایک بلاواسطہ دلچسپی ہے کہ اگلے اقدامات اچھی طرح اور موثر و محفوظ انداز میں اٹھائے جائیں،” انہوں نے کہا۔