حکومت اوساکا میں ڈوبتے لڑکے کو بچانے والے چینی طالبعلم کو خراجِ تحسین پیش کرے گی

ٹوکیو: حکومت تبادلے پر پڑھنے آئے ہوئے ایک چینی طالبعلم کو تعریفی خط دے گی جس نے ستمبر میں ایک 9 سالہ جاپانی لڑکے کو دریا میں ڈوبنے سے بچایا تھا۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، ایک حکومتی ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ وزیرِ اعظم شینزو آبے اغلباً اگلے ہفتے 26 سالہ غیر ملکی تبادلہ طالبعلم یان جون کو ٹوکیو میں اپنے دفتر مدعو کریں گے اور اسے خط پیش کریں گے۔

اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے ستمبر میں یان کو ایسا ہی ایک خط پیش کیا تھا۔

یہ واقع 16 ستمبر کو ایک ٹائیفون کے بعد پیش آیا۔ اسکول کے طلباء کا ایک گروپ قریبی پُل پر سے گزرنے والی ٹرینوں کی تصاویر کھینچنے کے لیے نکلا، جب ان میں سے کم عمر ترین، نو سالہ ایلیمنٹری اسکول طالبعلم، اپنا توازن کھو بیٹھا اور اوساکا یودو دریا میں گر پڑا، جو سخت بارش کی وجہ سے خطرناک حد تک تیزی سے بہہ رہا تھا۔

یان جو عین اسی وقت دریا کے کنارے جا رہا تھا نے لڑکے کو گدلے پانی میں جد و جہد کرتے دیکھ لیا۔ اس نے فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگائی اور لڑکے کو بحفاظت باہر کھینچ لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.