جاپان، روس دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق

ٹوکیو: جاپان اور روس نے ہفتے کو اپنی پہلی اعلی سطحی دفاعی اور سفارتی بات چیت کا اہتمام کیا اور علاقائی سلامتی کے معاملات، مثلاً شمالی کوریا اور چین، کے دوران اپنی افواج میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا اور وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا، اور ان کے روسی ہم منصبوں سرگئی لاوروف اور سرگئی شوئیگو نے مشترکہ فوجی اور انسدادِ قزاقی مشقیں منعقد کرنے اور دفاعی مشاورت کا فریم ورک قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا، ہمارے ممالک کے دفاعی تعلقات ایشیا پیسفک کے علاقے میں امن اور استحکام کے مقصد کے لیے ہیں اور موجودہ اتحادوں کو متاثر نہیں کریں گے، جن میں جاپان اور امریکہ کا اتحاد بھی شامل ہے۔

لاوروف نے ہفتے کی بات چیت کے بعد نیوز کانفرنس کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں اضافہ دہشت گردی اور شمالی کوریا کے ایٹمی خطرات، بشمول دیگر علاقائی تنازعات، میں ان کے ممالک کے مفادات کی خدمت کر سکتا ہے۔

جاپان چین کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی اور شمالی کوریا کی جانب سے دھمکیوں کے جواب میں امریکہ کے ساتھ اپنے کلیدی سلامتی اتحاد کے ساتھ ساتھ دفاعی تعلقات کو وسیع کرنے کا متلاشی ہو رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.