جاپان کو اپنی کامیابی کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کرنے کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف

برلن: عالمی مالیاتی فنڈ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے، “جاپان کی معیشت پھر سے نمو پذیر ہے اور کچھ نشانیاں موجود ہیں کہ تفریطِ زر اختتام کی جانب جا رہی ہے تاہم ملک کو اپنی کامیابی مستحکم بنانے کے لیے مزید اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

” انہوں نے برسوں کے جو اقدامات کیے ہیں وہ اپنا اثر دکھا رہے ہیں۔ ان کی بڑھوتری بحال ہو گئی ہے ۔۔۔ (اور) حال ہی میں ان کے ہاں مثبت افراطِ زر کا پہلا عدد نظر آیا،” ڈیوڈ لپٹن، جو آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ہیں، نے اس ہفتے برلن میں امریکن اکیڈمی کی میزبانی میں ایک ایونٹ کے موقع پر کہا۔

لپٹن نے کہا، “تاہم ہم جانتے ہیں کہ کامیابی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے کرنے کو اور کام موجود ہے”۔

لپٹن نے کہا، “جاپان کو تخصیص و وضاحت سے بھرپور وسط مدتی منصوبے کی ضرورت ہے کہ وہ مالیاتی مشکلات سے کیسے نبرد آزما ہو گا ۔۔ اور انہیں وسیع تر ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ معیشت کو حرکت میں لایا جا سکے”۔

انہوں نے کہا ان اصلاحات میں مال اور خدمات کی منڈیوں کو ڈی ریگولیٹ کرنا اور ایسے اقدامات نافذ کرنا ہے جس سے خواتین زیادہ تعداد میں افرادی قوت میں شامل ہوں جیسا کہ آبادی کے خد و خال میں تبدیلی سے افرادی قوت میں کمی کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.