ٹوکیو: اس برس جولائی تا ستمبر جاپان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ریکارڈ بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔
ٹی بی ایس نے جمعے کو خبر دی، جاپان کی سیاحتی ایجنسی کے مطابق ریکارڈ بلند ترین تعداد یعنی 2,777,000 غیر ملکی سیاح تین مہینے کے دورانیے میں جاپان آئے۔
کہا جاتا ہے ہر فرد نے اپنے سفروں کے دوران اوسطاً 117,151 ین خرچ کیے، اور ین کی قدر میں کمی کے تناظر میں کیمرے، ویڈیو کیمرے، اور گھڑیاں اس برس خصوصاً سیاحوں میں مقبول چیزیں تھیں۔