نسان نے منافع کا تخمینہ گھٹا دیا، انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ

یوکوہاما: جاپان کے دوسرے بڑے کار سا نسان موٹر کو، نے جمعے کو اپنے منافع کے تخمینہ جات میں کٹوتی کی اور اپنی قیادت میں تبدیلیاں کیں تاکہ معیار کے معاملات اور کئی منڈیوں میں توقع سے زیادہ سخت حالات سے نمٹا جا سکے۔

کمپنی نے جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے لیے 107.8 ارب ین کا نیٹ منافع پیش کیا، جو ایک برس قبل کے 105.7 ارب ین کے مقابلے میں 2 فیصد کا حقیر اضافہ ہے۔

نسان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو کارلوس گھوسن نے توقع سے کم تر کارکردگی کی وجہ مختلف مسائل کو قرار دیا، جن میں سے بڑے مسائل بہت سی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں کمزوری اور گاڑیاں واپس منگوانے کا انتہائی مہنگا عمل تھا۔

انہوں نے انتظامیہ میں ادل بدل کا اعلان بھی کیا۔

کمپنی نے مارچ کو ختم ہونے والے مکمل مالی سال کے لیے اپنی منافع کی پیشن گوئی میں 15.5 فیصد کمی کر کے 355 ارب ین کر دیا۔ ستمبر میں اس نے پوری دنیا سے 908,900 گاڑیاں واپس منگوائی تھیں جن کے اسراع پیما کے حساسیے ناقص تھے جو انجنوں کو رکنے پر مجبور کر سکتے تھے۔

کمپنی، جو فرانس کی رینالٹ کی اتحادی ہے، 2014 میں برازیل میں کاریں بنانا شروع کرے گی، جس سے اسے میکسیکو سے درآمد شدہ کاروں پر عائد ٹیرف کے خرچ میں کمی میں مدد ملے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.