5 شدت کے زلزلے نے ایباراکی، توچیگی، سائیتاما کو ہلا ڈالا

ٹوکیو: اتوار کو ابتدائی طور پر 5 شدت کے زلزلے نے ایباراکی، توچیگی اور سائیتاما کے صوبوں کو ہلا ڈالا۔ یہ زلزلہ، جو جاپان کی زلزلہ پیما اسکیل پر 4 کی شدت پر درج ہوا، 2:25 بجے دوپہر آیا۔ اور ٹوکیو، چیبا، کاناگاوا، اور گونما کے صوبوں میں بھی محسوس کیا گیا، جہاں شدت 3 ناپی گئی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا اس کا مرکز جنوبی صوبہ ایباراکی میں قریباً 70 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور فوری طور پر نقصانات یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.