آکیہابارا میں ڈکیت میڈ کیفے سے 130,000 ین لے اڑا

ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ ٹوکیو کے ضلع آکیہابارا میں واقع میڈ کیفے سے اتوار کی رات 130,000 ین لوٹ لیے گئے۔

پولیس کے مطابق، یہ ڈکیتی میڈ ڈریمین کیفے میں رات 8:30 بجے واقع ہوئی۔ ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص، جو گاہک تھا، کیش رجسٹر کی جانب ایسے بڑھا جیسے بل دینا چاہتا ہو۔ نگرانی کے کیمرے نے دکھایا کہ اس نے ایک چاقو باہر نکالا اور 25 سالہ سیلز کلرک ملازمہ کو کالر سے پکڑ لیا۔ اسے بیگ میں ساری نقدی ڈالنے پر مجبور کرنے کے بعد وہ شخص ہنگامی نکاس کے راستے کی جانب بھاگا۔ پولیس نے کہا، ملازمہ دہشت زدہ تھی لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس نے کہا آدمی اسٹور میں عام گاہک کے بھیس میں قریباً ایک گھنٹا رہا جس کے بعد وہ کیش رجسٹر کی جانب بڑھا۔

مشتبہ کی عمر 20 کے پیٹے میں، اور قد قریباً 170 سینٹی میٹر بتایا گیا ہے۔ وہ سیاہ سوٹ اور دھوپ کا چشمہ پہنے ہوئے تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.