ٹوکیو: شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے منگل کو ہاؤس آف کاؤنسلرز کے رکن تارو یاماموتو کی جانب سے پچھلے ہفتے ٹوکیو کی ایک گارڈن پارٹی میں شہنشاہ کو خط پیش کرنے کے عمل کو “غیر مناسب” قرار دیا۔
یاماموتو، جو پہلے ہی دائت کے اراکین کے غیظ و غضب کے نشانے پر ہیں، نے کہا اس خط میں فوکوشیما ایٹمی آفت کے صحت پر اثرات پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، جس سے شہنشاہ کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کر کے گویا ایک مقدس روایت توڑ ڈالی۔
یاماموتو نے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “میں شہنشاہ کو براہِ راست موجودہ صورتحال کے بارے میں بتانا چاہتا تھا”۔ “اگر یہ جاری رہا تو صحت پر سنگین اثرات ہوں گے۔”
منگل کو شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی کے تبصرے ایجنسی کی جانب سے اس ہنگامہ آرائی پر پہلا ردعمل تھے۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینی چیرو یاماموتو نے کہا: “ہم مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سے لوگوں کو خزاں کی گارڈن پارٹی میں اس لیے مدعو کرتے ہیں تاکہ ان کی کامیابیوں کی قدر افزائی ہو، چنانچہ دائت کے رکن کی جانب سے اس موقع کو استعمال کر کے شہنشاہ کو خط دینا مکمل طور پر غیر مناسب ہے”۔
یاماموتو کی جانب سے شہنشاہ کو خط دینے کے بعد، ایک حاجب نے اسے لے کر اپنی جیب میں رکھ لیا تھا۔