جاپان کوسٹ گارڈ نے مرجان کی ماہی گیری کرنے والی چینی کشتی کا کپتان حراست میں لے لیا

ٹوکیو: کوسٹ گارڈ نے کہا، مرجان کی ماہی گیر ایک چینی کشتی کے کپتان کو منگل کو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں ماہی گیری کرنے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔

کوسٹ گارڈ نے اضافہ کیا، کپتان نے رکنے کا حکم ملنے کے باوجود مبینہ طور پر بھاگنے کی کوشش کی۔

کوسٹ گارڈ نے کہا، چینی کپتان اور 11 ماہی گیر جنوبی اوکی ناوا میں میاکو جزیرے سے قریباً 42 کلومیٹر دور تھے، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے اچھا خاصا اندر ہے۔

اس قسم کی گرفتاریاں غیر معمولی نہیں ہیں اور عموماً بیجنگ و ٹوکیو کے درمیان اضافی تناؤ کا کم ہی باعث بنتی ہیں، جو متنازع جزائر کی ایک لڑی پر باہم دست و گریبان ہیں۔

جاپان کہتا ہے کہ مرجان یا مچھلیوں کی متلاشی چینی کشتیاں اکثر خصوصی اقتصادی علاقے میں آ دھمکتی ہیں۔ اکثر انہیں کوسٹ گارڈ بھگا دیتے ہیں، تاہم کبھی کبھار گرفتاریاں بھی کی جاتی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.