سونی پی ایس 4 پر کثیر کھلاڑیوں والی گیمز کی ماہانہ فیس کاٹے گا

ٹوکیو: سونی کارپوریشن اس ماہ منظرِ عام پر آنے والے اپنے کنسول پلے اسٹیشن 4 (پی ایس 4) پر آنلائن کثیر کھلاڑیوں والی گیمز کھیلنے کے بدلے میں امریکہ میں 9.99 ڈالر اور یورپ میں 6.99 یورو (9.40 ڈالر) کی فیس کاٹنے کا ارادہ رکھتا ہے؛ یہ بات کاروباری روزنامے نیکےئی نے ذرائع کا حوالہ دئیے بغیر بتائی۔

کثیر کھلاڑیوں والی گیمز پلے اسٹیشن 3 کے ذریعے مفت کھیلی جا سکتی ہیں۔

نیکےئی نے کہا، جب فروری میں نیا کنسول جاپان میں جاری ہوا تو سونی کثیر کھلاڑیوں والی گیمز کے لیے 500 ین (5 ڈالر) ماہانہ کاٹنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کاروباری روزنامے نے کہا، سونی سماجی رابطے کے افعال، مثلاً ساتھی کھلاڑیوں سے گپ شپ کرنے کی صلاحیت، شامل کر کے پی ایس 4 کو مزید پرکشش بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مائیکروسافٹ کارپوریشن بھی اس ماہ ایکس باکس ون جاری کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.