کھانوں پر غلط لیبل کا اسکینڈل ڈیپارٹمنٹ اسٹورز تک پھیل گیا

ٹوکیو: جاپان کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانوں کی دوکانوں کو بدھ کو لیبلنگ میں غلط بیانی پر خبردار کیا جا رہا تھا جیسا کہ اسکینڈل بڑھتا جا رہا ہے جو محفوظ، اعلی معیار کی پیداوار کے حوالے سے ملکی شہرت کو داغدار کر رہا ہے۔

یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا جب چوٹی کے ڈیپارٹمنٹ اسٹورز تاکاشیمایا اور دائیمارو تازہ ترین جاپانی فرمیں بن گئے جو اعلی معیار یا مہنگے اجزاء کے جھوٹے لیبلز لگا کر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتے رہے ہیں۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے موقع پر وسیع تر ہوتے اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا، “یہ انتہائی پریشان کن ہے چونکہ یہ صارف کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے”۔

انہوں نے کہا، “صارفی معاملات کی ایجنسی (غلط بیانی کرنے کے خلاف) قانون کے تحت سخت قدم اٹھائے گی”۔

(مذکورہ کمپنیوں میں سے ایک) کمپنی نے اصرار کیا کہ غلط لیبلنگ نادانستہ غلطی کے واقعات تھے، اور ہوٹلوں کے ایک سلسلے کے بہانے دوہرائے جو عرصہ دراز سے اعلی معیار کے اجزا والے کھانے پیش کرتے رہے جو اس پکوان کا حصہ ہی نہیں ہوتے تھے۔

آساہی شمبن نے صفحہ اول کے تبصرے میں کہا، بہانے کوئی بھی ہوں، “حقیقت وہیں پر ہے کہ انہوں نے حقیقت کے برعکس اپنی مصنوعات کو صارفین کے لیے زیادہ پرتعیش بنا کر پیش کیا”، جبکہ اخبار نے سخت قوانین کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.