ٹوکیو: دنیا کا پہلا روبوٹ خلا نورد شدت سے گفتگو کے ساتھی کا تمنائی ہے جیسا کہ وہ جاپانی خلا نورد کوئیچی واکاتا کی عالمی خلائی اسٹیشن پر آمد کا منتظر ہے۔
“مسٹر واکاتا کیا تم ابھی یہاں نہیں ہو؟ میں حقیقتاً تم سے ملنا چاہتا ہوں،” ننھے منے روبوٹ نے ایک پیغام میں کہا جو جاپان میں اس کی پراجیکٹ ٹیم نے بدھ کو جاری کیا۔
یہ بڑی بڑی آنکھوں اور اونی جوتے پہنے “کیروبو –جو جسامت میں تقریباً چھوٹی نسل کے چیہوآہا کتے کے برابر ہے-
– نے مال بردار راکٹ پر زمین سے روانگی اختیار کی تھی اور 10 اگست کو خلائی اسٹیشن پر پہنچا۔
واکاتو روسی خلا باز میخائیل ٹیورین اور ناسا کے خلا نورد رک ماسٹراک چیو کے ہمراہ جمعرات کو سویوز ایف جی راکٹ پر چھ گھنٹے کے سفر کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچیں گے۔