وزیرِ خارجہ ایران روانہ، مذاکرات سے امید کی کرن

ٹوکیو: وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا جمعے کی رات ایران کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جس کا مقصد ٹوکیو کی دوستی کو مضبوط کرنا اور ایران کی ایٹمی مہم جوئی کے تدارک کے لیے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو مزید ٹھوس بنانا ہے۔

کیشیدا ہفتے کو اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اور صدر حسن روحانی سے بھی ملیں گے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ محمد جاوید ظریف، جو جنیوا میں نام نہاد پانچ عالمی طاقتوں جمع 1 (جرمنی) کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں، نے جمعے کو کہا کہ ایسے کسی معاہدے پر پہنچنا ناممکن ہو سکتا ہے جس کے تحت تہران جان توڑ پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنا متنازعہ ایٹمی پروگرام منجمد کر دے۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا، یہ معاملہ اغلباً تہران میں ملاقاتوں کا مرکزی نقطہ رہے گا، اور کیشیدا متوقع طور پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ “ایران کو روحانی انتظامیہ سے بڑھتی ہوئی عالمی توقعات کا جواب دینا چاہیئے”۔

مغربی طاقتوں کو شبہ ہے کہ ایران کا یورینیم افزودگی کا پروگرام ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ تہران اس سے انکار کرتا ہے اور اصرار کرتا ہے کہ یہ خالصتاً پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.