اسکول کی 12 سالہ طالبہ کو تاوان کے لیے اغوا کرنے پر 3 آدمی گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا ٹوکیو کے اوتا وارڈ میں ایک 12 سالہ بچی کو اغوا کرنے پر تین آدمیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ٹی بی ایس کے مطابق، مذکورہ تینوں اشخاص نے لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اس کے والدین سے 20 ملین ین کا تاوان مانگا تھا۔

پولیس کے مطابق، ان آدمیوں نے بدھ کو شام 5 بجے کے قریب دینین چوفو میں گلی سے لڑکی کو اٹھایا اور اسے زبردستی کار میں ڈال لیا، جب وہ اسکول سے گھر جا رہی تھی۔

ٹی بی ایس کے مطابق، تاہم، شام 7 بجے کے قریب فوچو، مغربی ٹوکیو میں ایک پولیس افسر، جو ایک چوری شدہ کار کی نمبر پلیٹ کی تلاش میں تھا لیکن اغوا کے کیس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا، پارکنگ میں کھڑی کار کے قریب پہنچا تو اس کے اندر اغوا کاروں اور لڑکی کو پایا جسے کار کی ڈگی میں آنکھوں پر کپڑا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا گیا تھا۔

افسر نے مزید کمک طلب کی اور دو کلیدی مشتبہ، جن کی شناخت 24 سالہ گینکی میاگی سکنہ اوکی ناوا اور 43 سالہ ہیروآکی ہانیدا سکنہ سائیتاما کے طور پر ہوئی، کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا، تیسرے مشتبہ 23 سالہ ریونوسوکے تابا کو صوبہ کاناگاوا سے حراست میں لیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.