ٹوکیو: جاپانی میڈیا نے جمعرات کو خبر دی، نو تصدیق شدہ امریکی سفیر برائے جاپان کیرولین کینیڈی 15 نومبر کو ٹوکیو میں پہنچیں گے۔
55 سالہ کینیڈی اپنے والد جان ایف کینیڈی کے ڈلاس میں قتل کی 50 ویں سالگرہ سے صرف ایک ہفتہ قبل جاپان پہنچیں گی۔
کینیڈی جاپان میں امریکی سفیر کے عہدے پر تعینات پہلی خاتون ہوں گی۔
انہوں نے 19 ستمبر کو تصدیقی سماعت کے دوران نوٹ کیا تھا کہ ان کے والد جاپان کا سرکاری دورہ کرنے والا پہلے امریکی صدر بننا چاہتے تھے۔