اوساکا: پولیس نے جمعرات کو کہا، ایک 2 سالہ لڑکے کی انگلیوں پر چھوٹے باکس کٹر جیسے بلیڈ نے زخم لگا دیا جو اوساکا کی سب وے ٹرین کے اندر دو نشستوں کے درمیان پھنسایا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ لڑکا میدوسُوجی سب وے لائن، جو اُمیدا اسٹیشن سے یودویاباشی اسٹیشن تک جاتی ہے، پر اپنی ماں کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ اپنی نشست کی پشت پر کینڈی کا ٹکڑا گرانے کے بعد لڑکے نے اسے واپس حاصل کرنے کی کوشش کی تو خفیہ چیز سے اسے زخم لگ گیا۔
اگرچہ لڑکے کو انگلیوں پر بس معمولی زخم ہی آئے، تاہم پولیس نے کہا کہ بعد میں انہوں نے نشستوں کے درمیان، جہاں سے اسے زخم لگا تھا، سے ایک نہیں کئی بلیڈ پھنسے ہوئے پائے۔
ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ان کے خیال میں بلیڈ نشستوں کے درمیان دانستہ طور پر چھپائے گئے تھے۔ اوساکا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، اس برس اب تک سب وے کی نشستوں میں پھنسائی ہوئی سوئیوں، پِنوں اور دیگر تیز دھار آلات کے 49 کیسوں کی اطلاع دی جا چکی ہے۔