ٹیپکو فوکوشیما پلانٹ کے کارکنوں کی تنخواہ دوگنی کرے گا

ٹوکیو: کھنڈر شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر اسٹیشن پر آپریشنز کو بحال کرنے کے منصوبے کے تحت ٹھیکے پر کام کرنے والے کارکنوں لی تنخواہیں دوگنی کرے گا، جیسا کہ وہ صفائی کی کوششوں سے نپٹنے کے سلسلے میں سخت تنقید کی زد میں ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے جمعے کو ایک بیان میں کہا، کم مدتی ٹھیکوں پر کام کرنے والے ہزاروں کارکنوں کی خطرے سے متعلق تنخواہ 10,000 ین سے بڑھا کر 20,000 ین کر دی جائے گی۔

وہ ٹھیکے داروں کی نگرانی کو بھی سخت کرے گا اور سائٹ پر کھانے اور دیگر حالات کو بہتر بنائے گا جہاں مارچ 2011 میں ایک زلزلے و سونامی کے بعد تین ری ایکٹر پگھل گئے تھے۔

یوٹیلیٹی کو جاپان کے ایٹمی نگران نے بھی سائٹ پر کام کے حالات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب کارکن اکثر اوقات لا پرواہانہ صفائی کے کاموں اور دیگر ناگہانیوں کی وجہ سے تابکاری کی زد میں آتے رہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.