سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے متعاقب نے سٹی ہال سے اس کا پتہ حاصل کیا

کاناگاوا: ایک آدمی جس نے زوشی، صوبہ کاناگاوا میں ایک برس قبل اپنی سابقہ گرل فرینڈ کا پیچھا کر کے اسے قتل کر دیا، کے مقدمے نے اس ہفتے ایک عجیب بے سر و پا موڑ لیا جب یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ایک نجی سراغرساں ایجنسی کی خدمات استعمال کرتے ہوئے اس لڑکی کو ڈھونڈا تھا، جبکہ اس ایجنسی نے آگے ایک تحقیقی فرم کو یہ کام “ٹھیکے” پر دے دیا تھا۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی، تحقیقی فرم کے ایک ملازم نے سٹی ہال میں کسی سے رابطہ کیا اور مقتولہ کا نام اور پتہ حاصل کر لیا۔

پولیس نے تحقیقی فرم کے دو ملازموں کو حراست میں لیا ہے، اور کہا وہ سٹی ہال کے ملازم کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں جس نے انہیں معلومات دی، جو بالآخر متعاقب ہیڈیتو کوزوتسومی کو مل گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.