میڈیا میں ٹیپکو کی ممکنہ چیر پھاڑ کی مزید تفصیلات

ٹوکیو: ایک اخبار نے جمعے کو کہا، آفت زدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر حکومت کی جانب سے توانائی کی مارکیٹ کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی مہم کے تحت اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر تین الگ الگ فرموں میں تقسیم کر سکتا ہے۔

نیکےئی بزنس ڈیلی نے خبر دی، اس منصوبے کے تحٹ ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) ایک ہولڈنگ کمپنی قائم کرے گی جس کے تحت مارچ 2017 کے اختتام تک تین مختلف ذیلی فرمیں قائم کی جائیں گی — رکازی ایندھن سے چلنے والے پلانٹس کا ایک آپریٹر، گرڈ کے لیے ایک انتظامی فرم اور ایک بجلی کا ریٹیلر۔

ٹیپکو پلانٹ پر پیدا ہونے والی بے ترتیبی سے نمٹنے میں مشکلات کا شکار رہا ہے جہاں مارچ 2011 میں ایک دیو قامت سونامی کے بعد ری ایکٹر پگھل گئے تھے۔

ٹیپکو کے ایک ترجمان نے اس خبر کی تردید کی اور کہا: “ہم اپنے کمانڈ سسٹم کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ہم نے ابھی ایسے منصوبوں پر فیصلہ نہیں کیا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.