توشیبا برطانوی ایٹمی فرم کو خریدے گا

ٹوکیو: جمعے کی ایک خبر کے مطابق، توشیبا برطانوی ایٹمی فرم نو جنریشن میں فیصلہ ساز حصہ خریدنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ ایٹمی کاروبار کو دوبارہ جِلا دی جا سکے جسے 2011 کے فوکوشیما بحران کے بعد کوئی آرڈر نہیں ملے۔

جاپان کے چوٹی کے کاروباری روزنامے نیکےئی نے خبر دی کہ انجینئرنگ دیو توشیبا اس برس میں ہی برطانوی کمپنی میں 50 فیصد حصہ خرید لے گا، ایک ایسا معاہدہ جس کی مالیت قریباً 20 ارب ین (200 ملین ڈالر) ہو گی۔

خبر نے ذرائع کا حوالہ دئیے بغیر بتایا، یہ خریداری توشیبا کے امریکی ایٹمی یونٹ ویسٹنگ ہاؤس الیکٹرک کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔

توشیبا کا ترجمان فوری طور پر تبصرے کے لیے دستیاب نہ تھا۔

حریف ہیٹاچی نے پچھلے سال کہا تھا کہ وہ بیرونِ ملک اپنا ایٹمی کاروبار پھیلانے کے لیے برطانوی بجلی ساز فرم ہورائزن کو خریدے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.