ٹوکیو: جاپان کے سب سے بڑے پراپرٹی ڈویلپر متسوئی فودوسان کو نے ٹوکیو میں ایک مجوزہ کیسینو اور ریزورٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لیے میڈیا فرم فُوجی میڈیا ہولڈنگز اور بلڈر کاجیما کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
قانون سازوں کی جانب سے ایک عشرے سے زیادہ کی لابنگ کے بعد، کیسینو جوئے کی قانونی جواز دہی کا بل آئندہ مہینوں میں پاس ہونے کے اچھے امکانات موجود ہیں جیسا کہ کاروبار دوست لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اقتدار میں ہے اور “ممکنہ کیسینو میزبان” ٹوکیو 2020 میں گرمائی اولمپکس کی بولی جیت چکا ہے۔
متسوئی فودوسان نے اس ہفتے آمدن بارے ایک بریفنگ میں بتایا، تینوں فرمیں خلیج ٹوکیو کے نزدیک اودائیبا میں ایک کمپلیکس تعمیر کرنا چاہتی ہیں، جس میں ایک ہوٹل، کانفرنس سنٹر اور ایک کیسینو شامل ہو گا۔
ایم جی ایم ریزورٹس انٹرنیشنل، لاس ویگاس اسٹینڈز کارپ، میلکو کراؤن انٹرٹینمنٹ اور وین ریزورٹس لمیٹڈ جیسے عالمی آپریٹروں نے جاپان میں کیسینو ریزورٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ 2020 کے اولمپکس کے لیے جاپان میں بروقت پہلا کیسینو کھل سکتا ہے۔