ایبے کا سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں میں ٹوکیو کا چکر

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے ہفتے کو دارالحکومت کی کئی عوامی سڑکوں پر سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں میں سواری کی، اور ٹوکیو موٹر شو سے قبل ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔

ایبے نے جاپان کی قومی دائت کی عمارت کے گرد سڑکوں پر ٹیوٹا، ہنڈا اور نسان کی بنائی ہوئی خود چلنے والی گاڑیوں کی ٹرائی لی، جیسا کہ بڑے عالمی کار ساز ادارے نئی قسم کی کاریں، جن کا مقصد انسانی غلطی کا قلع قمع کر کے حادثات کی تعداد کم کرنے میں مدد دینا ہے، بنانے کے لیے گوگل اور دیگر آئی ٹی فرموں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ایبے نے گاڑیوں میں سواری کے بعد رپورٹروں کو بتایا، “میں نے حقیقتاً فخر محسوس کیا کہ جاپانی ٹیکنالوجی دنیا میں بہترین ہے”۔

یہ پہلا موقع تھا کہ خود کار چلنے والی گاڑیاں جاپان کی عام سڑکوں پر چلی ہیں۔

کار ساز اداروں نے اس سے پہلے خود کار چلنے والی گاڑیاں شاہراہوں پر آزمائی تھیں جو ڈرائیونگ کے بہتر حالات مہیا کرتی ہیں، اور راہگیر بھی نہیں ہوتے۔

ٹوکیو موٹر شو، جو اس ماہ کے اواخر میں شروع ہو گا، میں خودکار ڈرائیونگ کی ٹیکنالوجیاں، اور اس کے ساتھ ساتھ برقی گاڑیاں اور دیگر ماڈل پیش کیے جائیں گے۔

ایبے نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی اقتصادی پالیسی کے جزو کے طور پر خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں مدد دیں گے، جبکہ ٹیکنالوجی کی مختلف جدتوں کی حوصلہ افزائی، سرمایہ کاری اور جاپان میں کام کے لیے غیر ملکی ہنرمندوں کو کشش کرنے کے لیے اقدامات بھی اٹھائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.