کاواساکی: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ایک 47 سالہ شخص کو چوری کے کئی ایک الزامات پر حراست میں لیا ہے جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس نے اگست میں کاواساکی میں ایک گھر کی پہلی منزل پر سیف میں نقب لگائی اور قریباً 15.7 ملین ین نقد چرا لیے۔
پولیس کے مطابق، تاکاشی کیدو نامی مشتبہ پچھلے 20 سالوں سے چور کی زندگی گزار رہا تھا، تاہم اس کے علاوہ بے روزگار رہا۔
فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ کیدو کو 21 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا جب وہ ایک رہائشگاہ میں نقب لگا رہا تھا۔ پولیس نے اس کے مکان کی تلاشی لی اور ایک برتن برآمد کیا جس میں وہ چرایا گیا روپیہ رکھتا رہا تھا۔
کیدو نے پولیس کو بیان میں کہا کہ وہ 20 برس سے چوری کر رہا تھا اور اسے کچھ یاد نہیں کہ اس نے کتنی چوریاں کی ہیں یا کتنی رقم چرا چکا ہے۔
پولیس نے کہا انہوں نے 300 سے زائد کیسوں سے کیدو کا تعلق قائم کیا ہے اور اس کی وارداتیں بطورِ خاص صوبہ کاناگاوا کے اندر زیادہ ہوتی تھیں۔ اس کی چرائی گئی رقم کی مجموعی مالیت 50 ملین ین کے قریب بنتی ہے۔