ٹوکیو: جاپانی حکومت نے پیر کو زیادہ تر طبی عملے پر مشتمل 25 رکنی میڈیکل امدادی ٹیم فلپائن روانہ کی تاکہ ٹائیفون ہائیان سے ہونے والی تباہی کے بعد امداد فراہم کی جا سکے۔
خیال ہے کہ ٹائیفون میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے جس نے جمعے کو فلپائن کے وسطی حصوں پر نشانہ بنایا تھا۔
چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے پیر کو نیوز کانفرنس کو بتایا: “ہم آفت زدہ علاقوں اور فلپائن کی حکومت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جتنا ہو سکا اتنی معاونت مہیا کریں گے”۔
حکومت نے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے وزارتِ خارجہ کے دو اہلکاروں بھی فلپائن بھیجا۔ امدادی ٹیم میں جاپان ڈزاسٹر ریلیف ٹیم سے ڈاکٹر، نرسیں اور فارماسسٹ شامل ہیں۔