نئی امریکی سفیر کینیڈی جاپان پہنچ گئیں

ٹوکیو: کیرولین کینیڈی جمعے کو امریکی سفیر کی حیثیت سے اپنی جگہ سنبھالنے کے لیے جاپان پہنچیں اور وہ ایک اہم فوقیت کی حامل ہیں: انہیں امریکی صدر کا اعتماد حاصل ہے۔

کینیڈی کو اگلے منگل کو گھوڑوں والی بگھی میں شاہی محل لے جایا جائے گا تاکہ شہنشاہ کو اپنی اسناد پیش کر سکیں۔

“میں صدر اوباما کی جانب سے تہنیتی پیغام لائی ہوں،” انہوں نے اپنے خاوند ایڈوِن اسکولوس برگ کے ہمراہ ناریتا کے ہوائی اڈے پر طیارے سے اترنے کے بعد ایک مختصر بیان میں کہا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق، جاپان کو امید ہے کہ آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی کی 55 سالہ بیٹی کچھ فوری نوعیت کے امریکہ جاپان معاملات سے نپٹنے کے لیے باراک اوباما سے قریب رہ کر کام کریں گی۔

آؤیاما گاکوئن یونیورسٹی میں عالمی سیاسیات کے پروفیسر توشی ہیرو ناکایاما نے کہا، جاپان کے لیے پہلی امریکی خاتون صحافی کے طور پر کینیڈی ایک ایسے ملک میں مثالی نمونے کا کام بھی کریں گی جو روایتی طور پر عورتوں کا کردار محدود رکھتا رہا ہے۔

ناکایاما نے کہا جاپان کے لیے امریکی سفراء کو تین گروہوں میں بانٹا جا سکتا ہے۔ وہ بڑے سیاسی نام ہوتے ہیں، جاپان امور کے ماہرین یا پھر صدر کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والے ہوتے ہیں۔ (کینیڈی تیسرے گروہ میں آتی ہیں۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.