تعمیراتی کارکن کرین سے گر کر ہلاک

ٹوکیو: پیر کو ٹوکیو کے آداچی وارڈ میں ایک تعمیراتی سائٹ پر 57 سالہ کارکن اس وقت ہلاک ہو گیا جب ایک بہت بڑا کنکریٹ کا بیم 20 میٹر کی اونچائی سے سیدھا اس پر آ گرا۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کمپنی کے تربیتی مرکز پر ایک تعمیراتی سائٹ پر قریباً دوپہر 2 بجے پیش آیا۔ ؂ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ بہت بڑا کنکریٹ بیم، جس کا وزن 800 کلوگرام تھا، ایک کرین سے ڈھیلا ہو گیا اور نیچے آدمی پر آ گرا۔

پولیس نے کہا یہ کارکن، جس کی شناخت ماکوتو یامادا کے طور پر ہوئی، جلدی جلدی ہسپتال لے جایا گیا، جسے سر پر شدید چوٹ آئی تھی تاہم اسے آمد پر مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے کہا وہ کمپنی کے تحفظاتی طریقہ ہائے کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.