ایس ڈی ایف کے 650 جوانوں کے ہمراہ دو جنگی بحری جہاز ٹائیفون سے تاراج شدہ فلپائن کی جانب روانہ

ٹوکیو: جاپان نے پیر کو دو جنگی بحری جہاز، جن پر کوئی 650 جوان موجود ہیں، ٹائیفون سے تاراج شدہ فلپائن کی جانب روانہ کیے، جو بیرونِ ملک امدادی تعیناتی کے حوالے سے پہلی بڑی فوجی ٹکڑی ہے۔

وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا، یہ دونوں جہاز، جن پر چھ ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں، مغربی بندرگاہ کورے سے روانہ ہوئے اور طے شدہ طور پر جمعے کو فلپائن پہنچیں گے۔

اس نے اضافہ کیا کہ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز (ایس ڈی ایف) پیر کو آفت زدہ ملک کے لیے 10 طیارے بھیج رہی ہے — جن میں 7 سی 130 مال بردار طیارے، دو کے سی 767 ٹینکر طیارے اور ایک یو 4 کثیر المقاصد معاونتی طیارہ شامل ہیں۔

ایس ڈی ایف کے 50 اہلکاروں پر مشتمل ایک ہراول دستہ پچھلے ہفتے بھیجا گیا تھا جبکہ مجموعی طور پر تعینات شدہ اہلکاروں کی تعداد 1200 سے بڑھ جانے کی توقع ہے۔

1180 جوانوں پر مشتمل ٹکڑی جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کی جانب سے بیرونِ ملک امدادی آپریشن کے لیے بھیجی جانے والی تاریخ کی پہلی سب سے بڑی ٹیم ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.