اوساکا: ایباراکی، اوساکا میں پولیس والے ایک سائیکل سوار کی تلاش میں ہیں جس نے ایک خاتون پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک بچوں کی ٹرالی دھکیل رہی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر ایک بجے پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ مذکورہ خاتون، جو 30 کے پیٹے میں ہے، اپنے 7 ماہ کے بچے کو ٹرالی میں بٹھائے اسے لے جا رہی تھی، جب اسے پیچھے سے ایک سائیکل سوار شخص نے ضرب لگائی۔ عورت نے پولیس کو بتایا کہ اس آدمی نے اسے سلاخ نما کسی چیز سے مارا اور بھاگ نکلا۔
پولیس نے کہا کہ عورت کے سر پر زخم آئے جن پر تین ٹانکے لگانے پڑے۔ بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
حملہ آور کی عمر 20 کے پیٹے میں بتائی گئی ہے، جس کے بال چھوٹے اور سیاہ اور سرمئی کوٹ پہنچے ہوئے تھا۔