ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو ایندھنی راڈ ہٹانے کے آپریشن کی پہلی جھلک پیش کی، جو دو برس قبل بے قابو ری ایکٹروں کو کنٹرول کرنے کے بعد سب سے خطرناک کام ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے کارکن حفاظتی سوٹ پہنے ایک ری ایکٹر کی عمارت کے اندر ہیں اور ایک کرین یورینیم اور پلوٹونیم کے راڈز سے بھرے ہوئے ذخیرہ تالاب میں بڑا سا دھاتی پیپا نیچے کو کر رہی ہے۔
ایٹمی ایندھنی راڈ اسمبلیوں میں بندھے ہوئے ہیں جنہیں ذخیرہ تالاب میں سے کھینچنا پڑے گا جہاں وہ مارچ 2011 میں فوکوشیما سے سونامی ٹکرانے کے بعد سے رکھے گئے ہیں۔
اس ذخیرہ تالاب کا متعلقہ ری ایکٹر –نمبر 4– 11 مارچ، 2011 کو چل نہیں رہا تھا جب ایک شدید زلزلے نے قاتل سونامی کو جنم دیا جو فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کو غرقاب کر گیا، اور پگھلاؤ و دھماکے پیدا کیے۔