ٹوکیو: ٹوکیو بگ سائٹ میں بدھ کو شروع ہونے والے ٹوکیو موٹر شو میں ماحول دوست کاریں مرکزِ توجہ تھیں، جہاں ٹیوٹا نے اپنا نیا ماڈل اور نسان نے توانائی کا خیال رکھنے والے ڈرائیوروں کے لیے نئی باد حرکی بلیڈ گلائیڈر کی مشہوری کی۔
ٹیوٹا، جو دوغلی کاروں کا پہل کار ہے، نے اپنی نئی ایف سی وی کانسپٹ کار متعارف کروائی، ایک چار نشستی سیڈان جو 500 کلومیٹر تک کی حد رکھتی ہے — جو پچھلے نسخوں سے طویل فاصلہ ہے — اور جس کے فیول سیلز کو اندر موجود گیس ٹینکوں میں ذخیرہ ہائیڈروجن کے ذریعے صرف تین منٹ میں دوبارہ چارج کیا جا سکتا ہے۔
ماحول دوست کاروں پر شو کی توجہ کے باوجود ٹیوٹا کے ایگزیکٹو نائب صدر میتسوہیسا کاتو نے کہا کار سازوں کو ابھی بھی وہ گاڑیاں بنانے کی ضرورت ہے جو صارفین خریدنا چاہتے ہیں۔
حریف نسان نے بدھ کو اپنی بلیڈ گلائیڈر کی نمائش کی، ایک برقی کانسپٹ تین نشستی گاڑی جو ڈرائیوروں کو اڑتا ہوا گلائیڈر چلانے جیسا احساس فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
تاہم امریکہ سے تعلق رکھنے والے کار ساز، جنہوں نے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے شرکت نہیں کی، ایک مرتبہ پھر پرے پرے رہ رہے ہیں جیسا کہ جنوبی کوریائی کار ساز، سوائے ہنڈائی کے، بھی پرے ہی رہے۔
جاپان میں (غیر ملکی کاروں) کی ننھی سی موجودگی — صرف 4.5 فیصد — امریکی اور کچھ یورپی کار سازوں میں دیرینہ غصے کا باعث ہے، جو کہتے ہیں کہ انہیں جاپان نے ٹیرف اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے موثر انداز میں نکال باہر کیا ہوا ہے۔