ویانا: اقوامِ متحدہ کے ایٹمی ماہرین اگلے ہفتے دوبارہ جاپان کا دورہ کریں گے تاکہ تباہ شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کو بند کرنے اور مزید پریشان کن رساؤ روکنے کے لیے حکومتی کوششوں کا جائزہ لے سکیں، یہ بات آئی اے ای اے نے منگل کو بتائی۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا، “آئی اے ای اے کی ایک ماہر ٹیم اس ماہ جاپانی حکومت کی درخواست پر جاپان کا دورہ کرے گی تاکہ ٹیپکو کے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کو بند کرنے کے لیے کوششوں اور منصوبوں کا جائزہ لے سکے”۔
ٹوکیو نے فوکوشیما پلانٹ کو بند کرنے کی جانب ایک طویل مدتی منصوبہ تشکیل دیا ہے، جہاں ایک نسل میں دنیا کی بدترین ایٹمی آفت رونما ہوئی جب مارچ 2011 کا زلزلہ اور سونامی ٹکرانے کے بعد یہ پگھل گیا تھا۔
آئی اے ای اے ماہرین کی کئی ٹیمیں، بشمول بحری ماہرین، پچھلے مہینوں کے دوران جاپان کا سفر کر چکی ہیں جیسا کہ خبریں آئی تھیں کہ پلانٹ سے تابکار پانی اب بھی سمندر میں رِس رہا ہے۔