ٹوکیو: یورپی یونین کے تجارتی سربراہ نے منگل کو کہا، اگلے اپریل میں یورپی یونین اور جاپان کے تجارتی مذاکرات کے فیصلہ کن جائزے سے قبل یورپی یونین کی کمپنیوں کو درپیش نان ٹیرف بیرئیر ہٹانے کے حوالے سے جاپان کو اب بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جاپان اور یورپی یونین نے پچھلے اپریل میں دنیا کے جرات مندانہ ترین تجارتی معاہدوں میں سے ایک کے لیے تجارتی مذاکرات شروع کیے تھے، باوجودیکہ کچھ یورپی کار سازوں نے خدشات ظاہر کیے کہ اس سے ان کے گھر میں مسابقت میں تو اضافہ ہو جائے گا لیکن جاپانی منڈی میں ان کی رسائی میں بہتری نہیں آئے گی۔

ٰڈی گوچٹ نے کہا، “اپنی منڈی کھولنا جاپان کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے”۔ “پیش رفت ملی جلی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ اپنی منڈی کھولنے اور اس معاہدے کو چلانے کے لیے ایک حقیقی ارادہ اور عزم موجود ہے۔”

جاپانی وزیرِ اعظم نے آزاد تجارتی معاہدوں کو اپنے اقتصادی بحالی کے منصوبے کا حصہ بنایا ہے جس کے ہمراہ شدید نوعیت کے زری اور مالیاتی محرکاتی اقدامات اور بڑھوتری نواز پالیسیاں شامل ہیں۔

یورپی خاص طور پر پروسس شدہ خوراک اور ریل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ساز و سامان جیسی منافع بخش جاپانی منڈیوں میں مزید کاروبار کی امید رکھتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.