جی ایس ڈی ایف کے 3 اہلکار شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں مدد کریں گے

ٹوکیو: گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے تین اہلکار جلد ہی شام کے لیے روانہ ہوں گے تاکہ امریکہ اور روس کے درمیان طے شدہ ایک معاہدے کے تحت شامی ہتھیاروں کی تلفی میں مدد کر سکیں جو مطالبہ کرتا ہے کہ شامی ہتھیاروں کا ذخیرہ، اور ان کے تمام تر اجزاء وسط 2014 تک یا تو ملک سے نکال دئیے جائیں یا تباہ کر دئیے جائیں۔

این ایچ کے منگل کو خبر دی، وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ تین اہلکار، جنہیں کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کا تجربہ ہے، کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کے ساتھ کام کریں گے۔

جاپانی ماہرین کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد شاہی جاپانی افواج کی جانب سے چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے حوالے سے بہت سا تجربہ حاصل ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.