ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ اور زلزلیاتی ماہرین نے جمعرات کو کہا، ایک آتش فشانی پھٹاؤ نے ٹوکیو کے انتہائی جنوب میں سمندر میں ایک نیا جزیرہ کھڑا کر دیا ہے۔
جاپان کوسٹ گارڈ اور جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کی جانب سے بیانات کے مطابق یہ ٹاپو قریباً 200 میٹر قطر کا حامل ہے۔ یہ نیشینو شیما کی بندرگاہ سے ذرا ہی دور واقع ہے، جو اوگاساوارا جزائر کی لڑی کا ایک چھوٹا، غیر آباد جزیرہ ہے، جو جزائر بونین کے طور پر بھی مشہور ہے۔
30 کے قریب یہ جزائر، جو ٹوکیو کے 1000 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں، جاپان کے بقیہ حصے کے ہمراہ بحرالکاہل کا زلزلیاتی طور پر فعال “آتشیں حلقہ” کہلاتے ہیں۔
کوسٹ گارڈ نے بدھ کو ایک انتباہ جاری کیا جس میں اس پھٹاؤ سے گاڑھے سیاہ دھوئیں سے خبردار کیا گیا۔
کوسٹ گارڈ کے ہمراہ ایک آتش فشانی ماہر ہیروشی ایتو نے ایف این این نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ ممکن ہے نیا جزیرہ پانی کے کٹاؤ کا شکار ہو جائے۔
جاپان اوکینوتوریشیما، جو ٹوکیو سے مزید جنوب میں واقع دو چٹانی ٹاپو ہیں، پر بندرگاہ کی سہولیات تعمیر کرنے اور تیزی سے اگنے والے مونگے کے ٹکڑے لگانا چاہتا ہے، تاکہ چین کے ساتھ اپنے سرحدی تنازع میں دعوی مضبوط کر سکے۔