ٹوکیو: پولیس نے کہا، پانچ کے پانچ سڑک تعمیر کرنے والے کارکن، جو پچھلے ہفتے شمالی جاپان میں ایک لینڈ سلائیڈ میں دفن ہو گئے تھے، کی موت کی تصدیق کر دی گئی جن کی لاشیں جمعرات کو بازیاب کرائی گئیں۔
ایک شہری اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، یہ عملہ یوری ہونجو، صوبہ آکیتا میں ایک پہاڑی ڈھلوان پر ٹوٹی ہوئی سڑک کی مرمت کر رہا تھا جب جمعرات کو سڑک منہدم ہو گئی، اور بھاری مشینری کے ہمراہ کارکنوں کو بھی نگل گئی۔
ایک مقامی پولیس اہلکار نے کہا، امدادی کارکنوں کو ڈھلوان کی غیر مستحکم حالت کی وجہ سے مشکلات اٹھانا پڑیں اور پیر و منگل کی درمیانی رات کو ہی آخری دو لاشیں نکالنے میں کامیاب ہو سکے۔