ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے منگل کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت چاول کے کسانوں کو تحفظ دینے والے عشروں پرانے نظام میں تبدیلیاں کرے گی، جو زرعی شعبے کو کھولنے کے لیے ٹوکیو کے عہد کا کلیدی حصہ ہے۔
آبے نے کہا، پالیسی میں یہ بڑی تبدیلی مارچ 2018 سے شروع ہونے والے سے سال سے پیداواری کوٹے ختم کر دے گی اور کسانوں کے لیے ایک مقررہ وقت پر نقد ادائیگیاں ختم کر دے گی۔
انہوں نے اضافہ کیا، “ہم پیداواری کوٹہ نظام پر نظرِ ثانی کریں گے جو چار عشروں سے زیادہ پرانا ہے، تاکہ کسان اپنے ذاتی انتظامی فیصلوں کی بنیاد پر فصلیں پیدا کر سکیں”۔ نئے قوانین کے تحت، کسانوں کو اِنہی پیداواری پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
نئے نظام میں کچھ کسانوں کو ٹارگٹڈ نقد ادائیگیاں کی جائیں گی، بشمول وہ جو جانوروں کی خوراک کے لیے چاول کاشت کرتے ہیں۔