شاہی جوڑا بھارت کا دورہ کرے گا

نئی دہلی: جاپان کا شاہی جوڑا اس ہفتے بھارت کا پہلا دورہ شروع کرے گا جس کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب تر لانا ہے؛ یہ بات سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بدھ کو بتائی۔

شہشناہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو ہفتے کو ایک ہفتہ طویل دورہ شروع کریں گے، جس میں نئی دہلی میں وزیرِ اعظم منموہن سنگھ اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد جنوبی شہر چنائی پرواز کر جائیں گے۔

جاپانی سفارتخانے کے اہلکار تاماکی تسوکادا، جو شاہی دورے کے انچارج ہیں، نے نامہ نگاروں کو بتایا، شاہی جوڑا سرگرمیوں کے ایک سلسلے میں حصہ لے گا جو قریبی تعلقات پروان چڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

جاپان کے شہنشاہ ریاست کے رسمی سربراہ ہیں اور انہیں سیاسی طاقت حاصل نہیں۔ تاہم رواجاً شہنشاہ کا کسی بھی ملک کا دورہ انتہائی اہم ہوتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کی بلندی کی نشاندہی کرتا ہے۔

اکی ہیتو نے 1960 کے عشرے کے اوائل میں دو مرتبہ بھارت کا دورہ کیا تھا جب وہ ولی عہد تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.