یوکوتا میں امریکی بیس کے قریب راکٹ لانچر فائر

ٹوکیو: پولیس اور امریکی فوج نے جمعے کو کہا، ٹوکیو کے نزدیک امریکی فضائی اڈے کے نزدیک گھریلو ساختہ راکٹ لانچر داغے گئے، جس کا شک جاپان کے انتہائی دائیں بازو کے گروہوں میں سے ایک پر جا رہا ہے۔

اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچا، جو میڈیا کے مطابق ایک انتہا پسند دھڑے کے سینئر رکن کی گرفتاری کے چند ہی گھنٹے بعد سامنے آیا، اور جو چار برس قبل ہونے والے ایک واقعے سے ملتا جلتا ہے۔

“پڑوسیوں نے کئی بار خبر دی تھی کہ انہوں نے دھماکوں کی آواز سنی ہے۔” پولیس نے دو اسٹیل پائپ، دو تاریں، بیٹریاں اور مزید سامان دریافت کیا۔ ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور پولیس کو کوئی گولہ وغیرہ نہیں ملا۔

مقامی میڈیا نے خبر دی کہ پائپ زمین میں دفن تھے، اور اوپر والے سرے یوکوتا ائیربیس کی جانب اٹھے ہوئے تھے۔

امریکی فوج کی جانب سے ایک بیان نے “یوکوتا کے باہر ایک گھریلو ساختہ مارٹر لانچر” کی موجودگی کی تصدیق کی۔

این ٹی وی نے کہا،ایک ملتا جلتا واقعہ چار برس قبل رونما ہوا تھا، جب پولیس نے انہیں دائیں بازو والوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.