بیجنگ: چین کے سرکاری میڈیا نے جمعے کو کہا کہ اگر جاپان ملک کے نو اعلان شدہ فضائی دفاعی علاقے کی خلاف ورزی کرے تو “تذبذب کے بغیر بروقت انسدادی اقدامات” کیے جائیں، جیسا کہ بیجنگ نے ٹوکیو کی جانب سے خاطر میں نہ لانے والی فوجی پروازوں کے بعد نگرانی کے لیے جنگی جیٹ طیارے بھیجے۔
جاپان اور جنوبی کوریا دونوں نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے فضائی دفاعی شناختی علاقے، جس کا اعلان بیجنگ نے پچھلے ویک اینڈ پر کیا تھا، کو اہمیت نہیں دی اور علاقے میں امریکی بی 52 بمبار طیاروں کے داخلے کے بعد متحدہ ردعمل دکھایا۔
اس علاقے میں چین کے دعویٰ شدہ متنازعہ جزائر بھی شامل ہیں، جو انہیں دیاؤیو کہتا ہے، لیکن ان پر جاپان کا قبضہ ہے، جو انہیں سینکاکو کہتا ہے، اور بیجنگ کے دفاعی علاقے کو واشنگٹن، ٹوکیو، جنوبی کوریا اور دیگر جگہوں پر مذمت کا نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری ایجنسی زنہوا نے خبر دی، چین نے جمعرات کو علاقے میں لڑاکا طیارے اور پیشگی خبردار کرنے والے ریڈار سے لیس طیارہ بھیجا تھا، جب ٹوکیو نے کہا تھا کہ اس کی فوج اور کوسٹ گارڈ دونوں اس علاقے سے پرواز کر کے گزرے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان یانگ یوجون نے جمعرات کو کہا جاپان نے اپنا فضائی دفاعی زون 1969 میں قائم کیا تھا، چنانچہ ٹوکیو کو چین کے علاقے بارے “غیر ذمہ دارانہ اظہارِ خیال کرنے کا کوئی حق نہیں”۔