ٹوکیو: اوساکا میں جمعے کی صبح برفباری ہوئی، جو 1989 کے بعد شہر میں پہلی مرتبہ برفباری ہے، جیسا کہ سارے ملک میں سردی کی لہر آئی ہوئی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، جاپان کے بیشتر حصے نے اس سیزن میں اب تک سرد ترین درجہ ہائے حرارت کا مشاہدہ کیا ہے، جہاں صبح 6 بجے پارہ ناگویا میں 0.9 درجے تک، اوکایاما میں 0.3 درجے، کوچی میں 1.9 درجے، فوکوؤکا میں 5.8 درجے اور ٹوکیو میں 7 درجے تک گر گیا، جو قریباً دسمبر کے اواخر کی اوسط بنتی ہے۔
ایجنسی نے کہا سرد ہوا کا ریلا اوساکا میں برفباری لے کر آیا، جو معمول سے 23 دن قبل تھا۔ کیوشو اور شیکوکو کے کچھ حصوں میں بھی سیزن کی پہلی برفباری ہوئی۔ ہوکائیدو میں ساپورو میں جمعے کو صبح اور رات بھر 70 سینٹی میٹر تک کی بھاری برفباری ہوئی۔
ایجنسی نے کہا کہ سرد ہوا کا دورانیہ ہفتے کے اواخر تک رہنے کی توقع ہے۔